64

پھالیہ شہر و گردونواح میں جعلی موبل آئل و انجن آئل کی فروخت کا سلسلہ عروج پر

پھالیہ (نامہ نگار)پھالیہ شہر و گردونواح میں جعلی موبل آئل و انجن آئل کی فروخت کا سلسلہ عروج پر، غیر معیاری استعمال شدہ اور ناقص انجن آئل کو معروف کمپنیوں کے ڈبوں میں بھر کر دوبارہ فروخت کیا جانے لگا۔ شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پھالیہ شہر کے مختلف علاقوں کے آئل ڈیلر زحضرات اور دکاندار باہمی ساز باز کر کے استعمال شدہ انجن آئل فروخت کر نے میں مصروف جس کے سبب نہ صرف گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہیں بلکہ دورانِ سفر گاڑیاں خراب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ انجن آئل کے باعث ہم مالی نقصان اٹھانے پر مجبور ہیں ناقص و غیر معیاری انجن آئل کے استعمال سے گاڑیاں آئے روز خراب ہور ہی ہیں جن کو ٹھیک کروانے پر ہزاروں، لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑ تاہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی کی کارکردگی اور رفتار کا دارومدار انجن آئل پر ہوتا ہے لیکن اگر وہی غیر معیاری ہو تو گاڑی اپنی مدت سے پہلے ہی خراب ہو کر استعمال کے قابل نہیں رہتی۔ایک اندازے کے مطابق پھالیہ شہر میں کئی دہائیوں سے آٹو موبائل دکانوں اور ورکشاپس پر ناقص و غیرمعیاری انجن آئل فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں انجن کے مسائل کا شکار ہیں۔استعمال شدہ انجن آئل کی فروخت سے شہری کافی پریشان ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جعلی انجن آئل شہر کی متعدددکانوں پر فروخت ہو رہا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے اس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں