59

شادی تقریبات میں بااثر افراد کی طرف سے ون ڈش کی خلاف عام، قانون صرف عام شہریوں کیلئے خوف کی علامت، جبکہ بااثر افراد انتظامیہ کی موجودگی میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ہیں

شادی تقریبات میں بااثر افراد کی طرف سے ون ڈش کی خلاف عام ہو گئی، قانون صرف عام شہریوں کیلئے خوف کی علامت ہے جبکہ بااثر افراد انتظامیہ کی موجودگی میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت کی طرف سے شادی تقریبات میں ون ڈش کا قنون بنایا گیا ہے جس پر چند روز عمل ہوا جبکہ عام شہری قانونی کاروائی کے خوف سے ون ڈش قانون پر عمل کرتے ہیں جبکہ بااثر خاندان ون ڈش قانون کی کھلم کھلا خلاف کر رہے ہیں جبکہ بااثر خاندانوں کی شادی تقریبات میں پولیس سمیت کئی سرکاری افسران بھی شرکت کرتے ہیں لیکن ون ڈش کی خلاف ورزی پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی جبکہ انتظامیہ نے بھی اس قانون کی خلاف ورزی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ایک سروے کیمطابق شادی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف سٹیٹس کو بن چکا ہے ، سماجی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کیمطابق کاروائی کی جائے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں