94

پھالیہ: 2 اوباش نوجوانوں نے نشہ آور چائے پلا کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) اقراء شریف دختر محمد شریف ساکن ٹھٹھی انوکھ سنگھ ونیکے تارڑ نے قادرآباد پولیس کو بتایا کہ وہ صائمہ دختر نذیر احمد جوکہ اس کی جیٹھانی ہے کے ساتھ فرخ پور نو میں آئی ہوئی تھی وہاں پر ملزمان بابر ولد نذیر احمد، شہباز ولد محمد اسلم نے 2 خواتین کے ساتھ ساز باز کرکے اسے چائے میں نشہ آور چیز پلا دی جس سے وہ بیہوش ہوگئی۔ اس دوران ملزمان باری باری اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ارتکاب کرتے رہے اس کا خاوند اسلام آباد میں مزدوری کرتا ہے۔ وہ جب فرخ پور سے اسے لینے کیلئے آیا تو اقراء شریف بیہوش پڑی تھی جسے ہوش میں لایا گیا تو اس نے اجتماعی زیادتی کے بارے بتایا۔ خاتون کے بیان پر قادرآباد پولیس نے زیردفعہ 376ii ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں