52

تحریک لبیک یارسولؐ اﷲ کا ضلعی ورکرز کنونشن ملتوی کردیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) تحریک لبیک یارسولؐ اﷲ کا ضلعی ورکرز کنونشن ملتوی کردیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا، تحریک لبیک یارسولؐ اﷲ کے ضلعی امیر علامہ محمد سلیم اﷲ تابانی نے صحافیوں ایک ملاقات میں بتایا کہ 20 جنوری کو پیر سیال کی کال پر علماء ومشائخ اور کارکن لاہور داتا دربار بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے۔ اس لئے کنونشن کو موخرکیا جارہا ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ کا انتظار کریں اور اپنے علاقوں میں تحریک کا کام تیز کریں تاکہ آئندہ الیکشن میں تحریک بھرپور کامیابی حاصل کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں