61

تین اضلاع کے لاکھوں عوام کا 60سالہ دریائے جہلم پر ٹریفک کی تعمیر کا مطالبہ پورا ہونے والا ہے ، 25جنوری تین اضلاع کی عوام کیلئے تاریخی دن ثابت ہو گا

ملک وال(نامہ نگار)تین اضلاع کے لاکھوں عوام کا 60سالہ دریائے جہلم پر ٹریفک کی تعمیر کا مطالبہ پورا ہونے والا ہے ، 25جنوری تین اضلاع کی عوام کیلئے تاریخی دن ثابت ہو گا جب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک وال میں دریائے جہلم پر ٹریفک پل کے تعمیارتی کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سٹی صدر راجہ سلطان ظفر اور جنرل سیکرٹری رانا محمد سلیم نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ن لیگ کے رہنماؤں راجہ سلطان ظفر اور رانا محمد سلیم نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین، جہلم اور سرگودھا اضلاع کے لاکھوں عوام گزشتہ 60سال سے ملک وال میں دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ سابقہ ادوار میں سابق پی پی پی حکومت سمیت کئی حکومتوں نے اس پل کی تعمیر کے افتتاح کئے لیکن یہ تعمیر نہ ہو سکا لیکن اب 25جنوری بروز جمعرات خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف دن 12بجے ملک وال پہنچے گے اور دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پل نہ ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کا دو تحصیلوں ملک وال ضلع منڈی بہاؤالدین اور بھیرہ ضلع سرگودھا سے رابطہ نہیں تھا لیکن اس پل کی تعمیر سے جہاں تینوں اضلاع کی عوام کو قریب ترین سفری سہولت میسر ہو گی وہاں بالخصوص ملک وال کی تجارتی مارکیٹ تیزی سے ترقی کرے گی انہوں نے کہا کہ اس پل سے ہمارے علاقوں کا ضلع چکوال سے بھی بذریعہ سڑک رابطہ ہو جائے گان لیگی رہنماؤں نے کہا کہ 25جنوری کو تینوں اضلاع کے لاکھوں عوام اپنے محبوب قائد ناصر اقبال بوسال معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ملک وال کے ریلوے گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کریں گے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں