67

سبزی و فروٹ منڈیاں سڑکوں پر لگنے لگیں ٹریفک جام ہونے سے طلبا ، ملازمین کو سکول ، دفتر جانے میں مشکلات کا سامنا

سبزی و فروٹ منڈیاں سڑکوں پر لگنے لگیں ٹریفک جام ہونے سے طلبا ، ملازمین کو سکول ، دفتر جانے میں مشکلات کا سامنا ، سبزی و فرٹ منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے ، شہری و سماجی تنظیموں کا اسسٹنٹ کمشنر اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ۔
ملک وال(نامہ نگار)تفصیلات کیمطابق شہر میں چھ سبزی و فروٹ منڈیاں شاہراہ عام پر لگائی جانے لگی ہیں جن میں چار منڈیاں ریلوے چوک کے قریب جناح روڈ جبکہ دو منڈیاں کھوکھر چوک کے قریب مین بازار میں عین سڑک پر لگائی جاتی ہیں منڈیوں میں عام طور پر بولی صبح 8بجے شروع ہوتی ہے جو قریباٌ 10بجے تک جاری رہتی ہے آرھتی اپنی سبزیاں اور فروٹ سڑک پر رکھ بولیاں لگاتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ لوڈر گاڑیاں اور ہاتھ ریڑھیاں بھی سڑک پر ہی کھڑی کر دی جاتی ہیں بولیوں کی وجہ سے سڑک بلاک ہو جاتی ہے جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ٹریفک بلاک ہونے سے صبح کے وقت سکول جانے والے طلبا و طالبات اور دفاتر جانے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑتا ہے اور تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں زرائع کیمطابق سبزی و فروٹ منڈیوں کیلئے گرڈ اسٹیشن کے سامنے زمین حاصل کی جا چکی ہے لیکن بااثر آڑھتی مافیا بیرون شہر منتقل ہونے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں سبزی و فروٹ منڈیوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے وہاں منڈیوں کی گندگی بھی سڑکوں پر ہی ڈال دی جاتی ہے جو بدبو اور تعفن کا باعث بنتی ہے ۔ شہری و سماجی تنظیموں نے اسسٹنٹ کمشنر نعمان فاروق تارڑ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ قدیرالحسن شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر منڈیاں لگاکر سڑکیں بند کرانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے جبکہ منڈیوں کو جلد از جلد بیرون شہر منتقل کرایا جائے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں