55

چک مٹھہ: سادہ لوح خاتون کو نوسربازوں نے نقدی اور زیورات سے محروم کردیا

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) پھالیہ کے نواحی موضع چک مٹھہ کے رہائشی محمد ابوذر غفاری ولد فیض احمد نے پھالیہ پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ مرکز قومی بچت پھالیہ آئی اور وہاں سے جمع شدہ رقم کا پرافٹ مبلغ 21ہزار روپے وصول کرکے جونہی بینک سے باہر آئی وہاں پر کھڑے دو نامعلوم افراد نے والدہ کو کہا کہ وہ بینک کے ملازم ہیں اور کہا کہ عمر کے لحاظ سے آپ کا پرافٹ زیادہ بنتا ہے جس کیلئے آپ کی میڈیکل فائل بنوانی ہے۔ جھانسہ دے کر ملزمان نوسر بازی کرتے ہوئے بسواری کار ہسپتال لے گئے وہاں پر انہوں نے فراڈ کرتے ہوئے 21ہزار روپے رقم، 1عدد کڑا، چین اور انگوٹھی ہتھیا کر فرار ہوگئے۔ پھالیہ پولیس نے نوسربازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں