81

سیکورٹی رسک،پھالیہ شہر اور گردنواح میں خانہ بدوشوں کی ناجائز خیمہ بستی اہلیان پھالیہ کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی

پھالیہ(بیوروچیف)سیکورٹی رسک،پھالیہ شہر اور گردنواح میں خانہ بدوشوں کی ناجائز خیمہ بستی اہلیان پھالیہ کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ،ان کے کتے راہ گیروں کیلئے ہروقت خطرے کا موجب بن گئے لاتعداد کتے ہرآنے جانے والے شخص پر بھونکتے ہیں اور کاٹنے کو دوڑتے ہیں خصوصا صبح سیر کرنے والے ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں۔اس خیمہ بستی کی عورتیں اور بچے صبح سویرے بھیک مانگتے ہیں اور بھیک کی آڑ میں مشکوک اور مجرمانہ سرگرمیوں کا ارتکاب کرتے ہیں اور ناقص دودھ بیچ کرشہر کے لوگوں کی صحت سے کھیل رہیں ہے۔شہرکے سماجی حلقوں نے ان کی سرگرمیوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے جو کہ سکورٹی خدشات کو جنم دے رہے ہیں۔اس سے پہلے کہ کوئی سانحہ رونماء ہو اشہریوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں