93

پنڈ مکو میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ سے 52سالہ شخص شدید زخمی، تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا

ملک وال(نامہ نگار) تھانہ ملک وال کے علاقہ پنڈ مکو میں 52سالہ شخص حافظ علی محمد کے گھر کا دروازہ رات کے وقت کسی نے کھٹکھٹایا جونہی حافظ علی محمد نے دروازہ کھولا تو سامنے کھڑے شخص نے فائرنگ کر دی جس سے علی محمد شدید زخمی ہو کر گر پڑا فائرنگ کی آواز سن ارد گرد گھروں سے لوگ باہر نکل آئے تاہم ملزم اس دوران فرار ہو گیا ۔ مضروب شخص کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے ، متاثرہ شخص کی طرف سے درخواست پولیس کو دے دی گئی ہے تاہم ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں