143

وزیر اعلیٰ پنجاب 25جنوری کو ملک وال میں دریائے جہلم پر ٹریفک پل کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے، وزیر اعلیٰ ریلوے گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے

ملک وال(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب 25جنوری کو ملک وال میں دریائے جہلم پر ٹریفک پل کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے ، وزیر اعلیٰ ریلوے گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات خرم مشتاق، تحصیل ملک وال کے صدر راؤ محمد طارق ، سٹی صدر راجہ ظفر سلطان ، جنرل سیکرٹری رانا محمد سلیم نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خرم مشتاق ، راؤ طارق ، راجہ ظفر سلطان، رانا سلیم نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے تحصیل ملک وال اور پنڈدادنخان کی لاکھوں عوام کا 30سالہ مطالبہ پورا کر دیا ہے ملک وال شہر کے قریب دریائے جہلم پر ٹڑیفک پل کی تعمیر کا کام شروع ہونے والا ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف 25جنوری 2018 کو دن 12بجے ملک وال کا دورہ کریں گے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ دریائے جہلم پر پل ، ماڈل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح کریں گے ۔ ن لیگ کے راہنماؤں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنان اپنے محبوب قائد کا تاریخی پروقار استقبال کریں گے ۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی، ڈی پی او فیصل مختار ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ناصر اقبال بوسال نے ریلوے گراؤنڈ کا معائنہ کیا جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں