93

پھالیہ میں باقاعدہ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان،بلال چوک سے جی ٹی ایس اڈا اورمحکمہ ریونیو لینڈ ریکارڈ سنٹر پھالیہ سا منے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی بھر مار

پھالیہ میں باقاعدہ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان،بلال چوک سے جی ٹی ایس اڈا اورمحکمہ ریونیو لینڈ ریکارڈ سنٹر پھالیہ سا منے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی بھر مار،سڑک پر پارکنگ ، شہری پریشان ،طالبات اور بازار کی طر ف جانے والی خواتین کاگذرنا محال ، موٹر سائیکل یا گاڑیوں کا گزرنا تو درکنارپیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا
پھالیہ(بیوروچیف) تفصیلات کے مطابق بلال چوک سے جی ٹی ایس اڈا تک اور محکمہ ریونیو لینڈ ریکارڈ سنٹر پھالیہ سا منے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا اژدھام سڑک پر پارکنگ سے بلال چوک ، پرانا گجرات مکمل طور پر بلاک ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مناسب پارکنگ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سائلین اپنی ؂گاڑیاں اور موٹر سائیکل وغیر ہ سڑک پر پارک کردیتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پرپیدل مردو خواتین اور معمول کی ٹریفک کی آمد رفت شدید متاثر ہوجاتی ہے جبکہ سکولوں کالجوں میں چھٹی کے اوقات میں طالبات کا اس سڑک سے گذرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ شہر میں قائم کمرشل پلازوں میں کسی بھی پلازہ میں پارکنگ کی سہولت موجود نہ ہیجس کا خمیازہ دور دراز سے آئے خریداروں کو بھگتنا پڑرہا ہے جو اپنی گاڑیاں بیچ بازار میں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں بازاروں میں ناجائز تجاویزات کی وجہ سے پہلے ہی آمدورفت اور ٹریفک کے مسائل ہیں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ دوچند ہوچکا ہے۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ظہیراحمد جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلال چوک اوراراضی لینڈریکارڈ سنٹر کے لئے مناسب پارکنگ کا انتظام کریں تاکہ شہریوں کو اس کوفت سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں