48

ریسکیو 1122کے زیر اہتمام بنیادی مرکز صحت سوہاوہ بولانی اور بھکھی شریف میں 1 روزہ ریسکیو آگاہی و فا ئرسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

ملک وال(نامہ نگار) ریسکیو 1122کے زیر اہتمام بنیادی مرکز صحت سوہاوہ بولانی اور بھکھی شریف میں 1 روزہ ریسکیو آگاہی و فا ئرسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، حادثات و ثانحات اور آگ سے بچاؤ ، احتیاطی تدابیر اور ان سے نمٹنے کی عملی مہارتیں سکھائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی ہدایت پرانچارج کمیونٹی سیفٹی ونگ ذیشان اﷲ کی زیر نگرانی بنیادی مراکز صحت میں ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی مہارتیں سکھائی گئیں ۔اس موقع پرکمیونٹی سیفٹی انسڑکٹرز عصمت جاویداور موسٰی خاں نے نے شرکاء کو بحثیت تربیت یافتہ شہری ہماری ذمہ داریاں ، حادثات کی صورت میں بلا تاخیر ایمرجنسی نمبر کا استعمال ، آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور چھوٹے پیمانے پہ لگی ٓآگ پر قابو پانے کیلئیے فائر ایکسٹینگشرکا استعمال اور اسکی افادیت بارے آگاہی دی ۔ پروگرام کے اختتام پہ انچارج صاحبان نے ریسکیو 1122کے کمیونٹی سیفٹی ونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ریسکیو 1122کا ادارہ اسی طرح کام کرتا رہاتو محفوظ معاشرے کے قیام کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا۔ ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں