73

وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلہ جات: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلوے سکول ملک وال میں تقریب منعقد ہوئی، ملک وال مرکز نمبر 1کے سکولوں کے طلبا و طالبات کی شرکت

ملک وال(نامہ نگار) گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلوے کالونی ملک وال میں وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلہ جات ہوئے جس میں ملک وال مرکز کے سکولوں کے طلبا و طالبات نے حسن قرات، حسن نعت اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) ملک وال امانت علی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک وال مرکز نمبر 1سید علی رضا نے کطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ادبی مقابلہ جات کے انعقاد کا مقصد طلبا و طالبات کی خفتہ صلاحیتوں کو بیدار کرنا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلبا و طالبات کو اپنی شخصیت کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے مقابلوں میں جیتنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلہ تحصیل ملک وال لیول کا انعقاد آج بروز بدھ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلوے کالونی ملک وال میں ہو گا جس میں تحصیل بھر کے تعلیمی مراکز سے جیتنے والے طلبا و طالبات حصہ لیں گے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں