77

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ظہیر انور جپہ کی ریونیو افسران اور سٹاف سے خصوصی میٹنگ، حکومتی واجبات کی وصولی کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ظہیر انور جپہ کی ریونیو افسران اور سٹاف سے خصوصی میٹنگ، حکومتی واجبات کی وصولی کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت، لینڈ ریکارڈ کے افسران کو بقایا مواضعات کے ریکارڈ کو ہنگامی بنیادوں پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت،

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ظہیر انور جپہ نے گذشتہ روز تحصیل پھالیہ میں تعینات ریونیو افسران اور دیگر سٹاف کی خصوصی میٹنگ منعقد کی جس میں ہدایت کی گئی کہ عوام کو درپیش ریونیو کے مسائل کو اولین ترجیحی دی جائے۔ حکومت کے واجبات کی وصولی کی مہم کو تیز کیا جائے۔

اس موقع پر لینڈ ریکارڈ آفس پھالیہ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ جن مواضعات کا ریکارڈ اراضی کسی بھی وجہ سے کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوسکا اسے فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ افسران اور اہلکاران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور ان کو درپیش مسائل کو خصوصی طور پر حل کریں۔ اس موقع پر انچارج لینڈ ریکارڈ آفس پھالیہ ظہیر احمد، اے ڈی ایل آر پھالیہ مظہر نون، منیب حسین نائب تحصیلدار پھالیہ، عدنان اشرف نائب تحصیلدار، میاں وقار احمد گرداور، محمد اشرف گرداور، منور حسین تارڑ پٹواری، عبدالرزاق پٹواری، محمد اشفاق ودیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں