37

منڈی بہاؤالدین کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلع میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی نے چیمبر آف کامرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلع میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انڈسٹریل اسٹیٹ علاقے میں گیم چینجر کا کردار ادا کرے گی۔ اس ضمن میں گجرات چیمبر آف کامرس کی تجاویز کو بھی اہمیت دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نئی صنعتوں کا قیام نا گزیر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صنعتی پیداوار کے ساتھ برآمدات بڑھائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت کم ہونے سے صنعتوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں سمال انڈسٹریز کا قیام اب زیادہ دور کی بات نہیں ہے۔ گجرات سمال انڈسٹریز کی طرح منڈی بہاؤالدین میں انڈسٹریل ڈویلپ کی جائے گی۔اس مقصد کیلئے اراضی کا انتخاب مکمل ہے اور مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں کے اچھے دام دئیے جائیں گے۔انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔

حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبے کی بہتری کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں ۔ صنعت کار اور تاجر برادری اس سے بہت مطئمن ہے۔پنجاب حکومت مثبت کاروباری سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک میں نمایاں مقام حاصل کر لے گا۔اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے انڈسٹریل سٹیٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں