122

گیس لیکج کے باعث گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دو خواتین سمیت چھ افراد جھلس کر زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ملک وال(نامہ نگار) محلہ کوٹلی میں ریاض کے اہل خانہ صبح ناشتہ تیار کرنے کیلئے چولہا جلانے لگے تو سلنڈر لیکج کی وجہ سے ایک دم زوردار دھماکہ ہو گیا دھماکے کی آواز سن کر اہل محلہ خوفزدہ ہو گئے جبکہ متاثرہ گھر کی دو خواتین سمیت چھ افراد جھلس کر بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ملک وال منتقل کر دیا ڈاکٹرز نے بتایا کہ مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں