88

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائوالدین کا کنگ روڑ چوک پر واقع الرازی کلینیکل لیب کو لوالیفائیڈ پرسن کی غیر موجودگی پر سیل

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ کنگ روڈ چوک پر واقع الرازی کلینیکل لیب کو چیک کیا جو کہ فاروق احمد ولد منظور احمد چلا رہا تھا۔ اے سی نے کوالیفائیڈ پرسن کی غیر موجودگی پر الرازی کلینیکل لیب کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل اعوان اور سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عظمیٰ مظہر بھی موجود تھیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے کہا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں عطائیوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے اور مذکورہ کاروائی پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام میڈیکل سٹوروں اور کلینیکل لیبز کی چیکنگ جاری ہے۔ کسی کو انسانی جان سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا اور نان کوالیفائیڈ پرسن کو ہر گز غیر قانونی کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو میڈیکل سٹور یا کلینک کوالیفائیڈ افراد کے نام استعمال کرتے ہیں وہاں ان کی موجودگی ضروری ہے۔ کوالیفائیڈ شخص کے بغیر کوئی کلینک یا میڈیکل سٹور کام نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو ہمہ وقت صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض سے ہر گز غافل نہیں ہے۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عظمیٰ مظہر نے بتایاکہ سال 2017میں 52میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا جو کہ غیر قانونی طور پر چل رہے تھے۔ ان میڈیکل سٹوروں کو سیل کرنے کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاج و معالجے کیلئے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور ٹیسٹ کیلئے مستند کلینیکل لیبارٹریز سے چیک کرائیں۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں