43

نذیراں بی بی میموریل ٹرسٹ ہسپتال چک نمبر 7آہیرانوالہ ملک وال میں غریب مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، 300 سے زائد غریب مریضوں کا علاج کیا گیا

ملک وال(نامہ نگار) نذیراں بی بی میموریل ٹرسٹ ہسپتال چک نمبر 7آہیرانوالہ ملک وال میں غریب مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ، اسلام آباد اور لاہور سے آئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے 300سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا مفت ادویات بھی دی گئیں ۔ تفصیلات کیمطابق ملک وال کے نواحی گاؤں چک نمبر 7آہیرانوالہ میں نذیراں میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں غریب اور نادار مریضوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں گائنی سپیشلسٹ ڈاکٹر فوزیہ آہیر، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اسلم ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عاطف مہوٹہ، ڈاکٹر حافظہ ظل فاطمہ اور ڈاکٹر وفا علی نے 300سے زائد غریب مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں ۔ ٹرسٹ ہسپتال کی سربراہ مسز ثمینہ آہیر نے کہا گفتگو کرتے ہوئے کہ دیہی علاقوں میں غریب مریض آج بھی بنیادی طبی سہولتوں سے محروم ہیں جو خطرناک اور مہنگے علاج والی بیماری لگنے کی صورت میں علاج نہ ہونے پر یہیں گھٹ گھٹ کر مر جاتے ہیں اس لئے ٹرسٹ ہسپتال اور فری میڈیکل کیمپ ایک دورافتادہ گاؤں میں لگایا انہوں نے کہا کہ میرا مقصد اپنے آبائی گاؤں اور ملحقہ دیہی علاقوں کے غریب مریضوں کو دور دراز کے شہروں میں جانے کی بجائے اپنے ہی گاؤں میں طبی سہولت مل جائے ثمینہ آہیر نے کہا کہ وہ عبدالستار ایدھی کی شخصیت سے متاثر ہیں اور انہیں کی تقلید کرتے ہوئے اپنے گاؤں کی سطح پر غریب مریضوں کیلئے ہسپتال قائم کیا ہے تاکہ انہیں سستا علاج اپنے گھر کی دہلیز پر مل جائے انہوں نے کہا کہ آج ہر نوجوان کو چاہیے کہ وہ منفی سرگرمیوں کی بجائے اپنے حصہ کا چراغ جالئے اور کوئی نہ کوئی رفاحی ادارہ بنا کر انسانیت کی خدمت کرے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں