32

جج فیملی کورٹ سید ضمیر حسین شاہ سول جج کلاس ii کو کلاس 1 مجسٹریٹدفعہ 30 میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دیدی گئی

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جج فیملی کورٹ سید ضمیر حسین شاہ سول جج کلاس ii کو کلاس 1 مجسٹریٹدفعہ 30 میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دیدی گئی ۔ اس موقع پر سول جج محمد سرفراز انجم و دیگر ججز اور سٹاف میں شہزاد احمد قیاس ؔ ، محمد ندیم ، محمد صفدر ، محمد ناظم ، محمد آصف ، معظم عباس نے سید ضمیر حسین شاہ کو مبارکباد پیش کی ۔ یاد رہے ہیں سید ضمیر حسین شاہ جج فیملی کورٹ منڈی بہاؤالدین نے گزشتہ ماہ بھی فیملی کیسز کے ریکارڈفیصلے کیے ، اور ان کو سال 2017 میں سب سے کم چھٹیاں کرنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی منڈی بہاؤالدین کی طرف سے تعریفی سند (سر ٹیفکیٹ )دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں