35

ایس ایچ او نعیم اقبال گجر نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیموں چور گینگ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا

ملک وال(نامہ نگار) ڈی پی او کی ہدائت پرایس ایچ او نعیم اقبال گجر نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیموں چور گینگ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین فیصل مختار کی ہدائت پر ایس ایچ او ملکوال نعیم اقبال گجر نے چور ی و ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر کاروائی کرتے ہووسیم شہزاد عرف سیموں ڈکیت گینگ کے سرغنہ وسیم عرف سیموں سکنہ مونہ سیداں ،محمد اعجاز سکنہ مونہ سیداں ،اعجاز سکنہ خضر،وقاص احمد سکنہ مونہ سیداں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے موٹر سائیکل ،پیٹر انجن ،سمیت دیگر سامان بھی برآمد کر لیا جس پر اہل علاقہ نے ڈکیت گینگ گرفتار کرنے پر ایس ایچ او نعیم اقبال گجر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں