87

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 ڈکیت گینگ گرفتار لاکھو ں روپے کا مال مسروقہ برآمد، بارہ موٹرسائیکل اور لاکھوں روپے کا مسروقہ سامان ورثاء کے حوالے کر دیا

ملک وال(نامہ نگار) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 ڈکیت گینگ گرفتار لاکھو ں روپے کا مال مسروقہ برآمد ،ڈی پی او فیصل مختار نے بارہ موٹرسائیکل اور لاکھوں روپے کا مسروقہ سامان ورثاء کے حوالے کر دیا ،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین فیصل مختار کی ہدایت پر ملکوال پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیمو اور انجو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او فیصل مختار نے ڈی ایس پی ملکوال سرکل رانا محمد اسلام اور ایس ایچ او تھانہ ملکوال انسپکٹر نعیم اقبال گجر کو خصوصی ٹاسک دیا جس پر انہوں نے شب و روز کی انتھک محنت و لگن سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بین الاضلاعی گینگ کے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیتی بارہ موٹرسائیکلیں ، گھریلو سامان مالیتی چھ لاکھ روپے ، پیٹر انجن برآمد کرلیے ، ملزمان چوری ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان میں وسیم ، اعجاز، وقاص ، انجم ، صدام شامل ہیں ۔بلدیہ ہال ملکوال میں کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او فیصل مختار نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے برآمد کیا گیا مال مسروقہ اور لوٹا ہوا مال اصل مالکان کے حوالہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی رانا محمد اسلام ، ایس ایچ او تھانہ ملکوال انسپکٹر نعیم گجر ، انجمن تاجران اور معززین علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ،

اس موقع پر ڈی پی او فیصل مختار نے لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ، ڈی پی او فیصل مختار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈی پی او نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں