29

اسلام پورہ موڑ ، محلہ شیرانوالہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے سے شہری پریشان ، کھانا پکانا بھی مشکل ہو گیا

ملک وال(نامہ نگار) اسلام پورہ موڑ ، محلہ شیرانوالہ، محلہ صابری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں اسلام پورہ موڑ کے رہائشی محمد انار، محمد اکرام ، الطاف احمد اور دیگر نے بتایا کہ کہ جب سے موسم سرما کا آغاز ہوا ہے ان کے علاقہ سے گیس غائب ہو گئی ہے متاثرہ علاقوں کا مکینوں نے کہا کہ دو ماہ سے گیس کا پریشر کم ہونے سے وہ گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں محمکہ گیس کو بار بار شکایت درج کرائی لیکن صورتحال بہتر نہیں ہوئی ، متاثرہ مکینوں نے کہا کہ محکمہ بل باقاعدگی سے بھیج رہا ہے لیکن گیس کا نام و نشان ہی نہیں ہے متاثرہ علاقہ کے مکینوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے گیس کا پریشر بڑھایا جائے تاکہ گھر میں کھانا تو پکایا جا سکے ۔ گیس میٹر ہونے کے باوجود سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں بل بھی ادا کرت ہیں اور سلنڈر کا خرچہ بھی براداشت کر رہے ہیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں