45

نامعلوم چور تاجر کی دکان سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کا کپڑا لوٹ کر لے گئے

ملک وال (نامہ نگار) تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے موضع کدھر کا رہائشی عبدالواحد کپڑ ا کا ہول سیل کا کاروبار کرتا ہے اس نے کپڑے کی دکان بنا رکھی ہے ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر اس میں موجود آٹھ لاکھ مالیت کا قیمتی کپڑا لوٹ کر لے گئے ، واقعہ سے تاجروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاجروں نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کا سراغ لگا کر براآمدگی کرائی جائے ۔ پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں مصروف تفتیش ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں