120

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف شعبوں میں تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیااور میٹریل کے معیار کا بھی جائزہ لیا

ملک وال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیااور میٹریل کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بعض تکنیکی مسائل پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ایم ایس ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ اور دیگرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ صحت عامہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں عدم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کا کامیاب بنائیں۔

حافظ شوکت علی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔ڈپٹی کمشنر نے جاری کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے اس منصوبے کی تکمیل کاکام جتنی جلد ممکن ہو تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے تا کہ عوام تک ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔ ان شعبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔اس حوالہ سے کسی قسم کی سستی اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں