67

ملک بھرمیں دھند اور سردی نے زندگی مشکل کردی

سیالکوٹ / اسلام آباد / لاہور: ملک بھر میں شدید دھند اور سردی نے زندگی کا پہیہ جام کر کے رکھ دیا جبکہ پنجاب میں مختلف حادثات میں موٹر وے پولیس کے انسپکٹر سمیت 10 جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دریائے ستلج پر بابا فرید ؒ برج کے قریب شدید دھند کے باعث مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں3افراد جاں بحق اور15افراد شدید زخمی ہوگئے۔ منچن آباد سے مسافر وین پاکپتن آ رہی تھی شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث3افراد حافظ احمد علی، مولوی شریف، نور ربانی موقع پر چل بسے زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا۔ شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

ڈسکہ میں دھند کے باعث ٹرک کے کچلنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان رضوان جاں بحق جبکہ کزن شدیدزخمی ہوگیا۔ پسرور اور گردو نواح میں شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں