40

ریسکیو 1122 کی جانب سے حادثات کی سالانہ رپورٹ جاری: منڈی بہائوالدین میں 10857ایمرجنسیز کو بر وقت ریسپانس کرتے ہوئے ایمرجنسی کور فراہم کیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122منڈی بہاؤالدین کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122منڈی بہاؤالدین کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس میں سال 2017کی کارکردگی پیش کی گئی ہے۔

اجلاس میں کنٹرول روم انچارج امین ندیم، سٹیشن کوارڈینیٹر سہیل خان، ٹرانسپورٹ انسپکٹر شوکت رانجھا، ایڈمن آفیسر ذیشان اور میڈیا کوارڈینیٹر عاطف رفیق موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے بتایا کہ سال 2017کے دوران 2لاکھ 94ہزار 918فون کالز موصول ہوئیں۔ جن میں 10ہزار 857ایمرجنسی کالزشامل ہیں۔ موصول کالز میں 2لاکھ 18ہزار70کالزڈسٹارٹڈ، بلینک اور ڈراپڈ اکالز تھیں جبکہ 38469 غیر ضروری کالز تھیں۔اس کے علاوہ 27140معلوماتی ، 253رانگ اور 129بوگس اور جعلی کالز تھیں۔ ریسکیو 1122نے ایمرجنسی کالز پر 10857ایمرجنسیز کو بر وقت ریسپانس کرتے ہوئے ایمرجنسی کور فراہم کیا۔ 4147روڈ ٹریفک حادثات، 4568میڈیکل، 293آگ لگنے کے واقعات، 412 مختلف جرائم میں گولی لگنے کے واقعات،46ڈوبنے ،17عمارات گرنے،01دھماکہ اور 1373مختلف نوعیت کے حادثات شامل ہیں۔ 12837مختلف واقعات میں 3924 متاثرین کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ 8618افراد کو زندگی سے بچاؤ کیلئے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 295رہی۔سال بھر کے دوران ایمرجنسی کالز پر اوسط ریسپانس ٹائم 8.70منٹ فی کال رہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو محافظ محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں، فیکٹریوں، کمپنیوں میں ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور دہشت گردی کے حملے سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع کی فیکٹریوں میں آگ کوبجھانے اور اس سے بچاؤ کیلئے آلات کی تنصیب کرائی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ریسکیو جوان کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ملکی قوانین کی پابندی اور بروقت کالز ہی ہر وقت مدد کی ضامن ہے۔ لہذا کمیونٹی سیفٹی ونگ کی ذمہ داری ہے کہ کمیونٹی ٹریننگ کے کے دوران شہریوں کو آگاہی دیں کہ ایمرجنسی کی صورت میں ہی 1122پر کال کریں تا کہ کسی بھی مصیبت ذدہ شخص کو بر وقت مدد فراہم کی جا سکے۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں