151

عدالتی حکم امتناعی کے باوجود گاؤں کے بااثر افراد نے پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری کی زمین پر قبضہ کر لیا، میری ملکیتی زمین پر پولیس نے اپنی نگرانی میں قبضہ کروایا، شہیری کا الزام

عدالتی حکم امتناعی کے باوجود گاؤں کے بااثر افراد نے پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری کی زمین پر قبضہ کر لیا، میری ملکیتی زمین پر پولیس نے اپنی نگرانی میں قبضہ کروایا فرانسیسی شہری مظہر گوندل کا الزام۔ الزام بے بنیاد ہے محکمہ مال کی معاونت کی پولیس کا موقف۔
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق موضع ہریا کے رہائشی مظہر گوندل جو روزگار کے سلسلہ میں کئی سال فرانس مقیم اور فرانسیسی کارڈ ہولڈر ہے، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس اور محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے میرے مخالفین جو گاؤں کے بااثر لوگ ہیں، میری ذاتی زمین پر قبضہ کرلیا متاثرہ فرانسیسی شہری نے کہا کہ زمین سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی عدالت میں رٹ پٹیشن چل رہی ہے جس کی آئندہ تاریخ 5جنوری 2018 مقررہے جو موقع پر موجود پولیس افسر اے ایس آئی اکرم کو دکھائی گئی مگر اس کے باوجود قبضہ رکوا کر دونوں فریقین کے کاغذات اور عدالتی احکامات کو ماننے کی بجائے پولیس نے اپنی نگرانی میں میری چار دیواری کے اندر موجود جگہ پر قبضہ کروا دیا پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ معاملہ کی شفاف انکوائری کسی ایماندار افسر سے کروا کر پولیس اور محکمہ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی عدالت سے فیصلہ آنے تک قبضہ واگزار کروایا جائے ۔ رابطہ کرنے پر پولیس تھانہ ملکوال کے ترجمان نے کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں ہم نے محکمہ مال کے کہنے پر ان کی معاونت کی ہے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں