179

سوہاوہ دلوآنہ: بیرون ملک جانیوالا محمد اکرام اﷲ 9 مہینوں سے لاپتہ، ایجنٹ شہباز کو گرفتار کرکے پتہ لگوایا جائے، اہل خانہ کی اپیل

منڈی بہاؤالدین (بیورورپوٹ) 10 افراد پر مشتمل گروپ ایجنٹ شہباز نے 7 اپریل 2017 کو اٹلی بھیجنے کیلئے روانہ کیا جس میں سے ایک نوجوان محمد اکرام ولد سلطان احمد سکنہ سوہاوہ دلوآنہ کا آج تک پتہ نہ چل سکا جبکہ باقی 9 افراد بیرون ملک پہنچ چکے ہیں ، لاپتہ نوجوان کے بھائی سفی اﷲ نے ایف آئی اے میں رپورٹ درج کروائی لیکن تا حال ایجنٹ شہباز کو گرفتار نہ کیا گیا ہے ، لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ 9 مہینوں سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں ، لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین فیصل مختار ، آر پی ا وگوجرانوالہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے سے ایجنٹ شہباز کو گرفتار کرکے محمد اکرام اﷲ کی کا پتہ کرائے جانے کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں