172

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف شوگر ملز مالکان کو گنے کے کاشتکاروں سے مقرر کردہ سرکاری ریٹ پر گنے کی خریداری کرنے کا پابند بنائیں، ندیم افضل چن، ویڈیو دیکھیں

ملک وال(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف شوگر ملز مالکان کو گنے کے کاشتکاروں سے مقرر کردہ سرکاری ریٹ پر گنے کی خریداری کرنے کا پابند بنائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے اپنے بیان میں کیا

انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودھا کے کسانوں سے شوگر ملز مالکان گنے کے مقرر کردہ سرکاری ریٹ 180 روپے فی من خریداری کرنے کی بجائے 150 روپے فی من کچی پرچی پر سی بی آر دے کر 25 فیصد فی کوئنٹل کٹوتی الگ سے کر کے ظلم کر رہے ہیں جبکہ کسانوں کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کسانوں کے نمائندوں کو بلا کر کہا ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے ہمیں اوپر سے احکامات ہیں ندیم چن نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ایشو پر تمام سیاسی پارٹیاں کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے احتجاج کریں گی انہوں نے کہا کہ یہ ملز مالکان جتنے بھی طاقت ور ہوں مگر یہ کاشتکاروں کا خون چوس کر شوگر ملز نہیں چلا سکیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس مسلہ کا نوٹس لے کر کاشتکاروں کو لٹنے سے بچائیں ورنہ ہم احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں