196

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ سونا 100 روپے اضافے سے 53 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالرکا اضافہ ہوا، سونے کی فی اونس قیمت 1251 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونا 100 روپے اضافے سے 53 ہزار 700 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے بڑھ کر 46 ہزار 28 روپے ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 15 روپے اضافے سے 790 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔ اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں