92

عوام کو بہتر سفری سہولیات کے پیش نظر محکمہ ریلوے کی طرف سے پنڈدادنخان تا ملکوال اضافی ٹرین چلا دی گئی، ویڈیو دیکھیں

محکمہ ریلوے نے ایک اور ٹرین چلا دی۔۔۔۔۔۔۔
پنڈدادنخان(ملک عبدالرحمٰن اعوان سے) عوام کو بہتر سفری سہولیات کے پیش نظر محکمہ ریلوے کی طرف سے پنڈدادنخان تا ملکوال اضافی ٹرین چلا دی گئی،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے عوام کے مطالبہ پر پاکستان ریلوے کی طر ف سے گزشتہ روز ایک اضافی ٹرین کا افتتاح کیا گیا،اس موقع پرریلوے گروپ انسپکٹر محمد فیاض ،اسٹیشن ماسٹر منظور احمد،سینئر ٹی سی آر سلطان احمد شاہد ،مختار احمد،نیئرالحق،ٹرین سپروائزرز محمد اشرف صابری،راجہ محمد اسلم سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ٹرین 11 بجے ملکوال سے پنڈدادنخان جائے گی ، جبکہ 11.45 پر پنڈدادن خان سے ملکوال کے لئے واپس روانہ ہوا کرے گی اور 12.20 پرملکوال پہنچ کر پنڈدادنخان،کھیوڑہ،دھریالہ جالپ،ہرن پور اور دیگر علاقوں کے مسافروں کو سرگودہا اور لالہ موسیٰ جانے والی ٹرینوں کو منتقل کر سکے گی۔عوام الناس نے ڈویژنل کمرشل آفیسر راولپنڈی علی رضا حبیب ،ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر حامد قریشی اور اے ٹی او سرگودہا غلام عباس سمیت وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کیا ہے۔اہل علاقہ نے صدر پریس کلب محمد خالد میکن، جنرل سیکرٹری سکندر گوندل اور سینئر صحافیوں طارق محمود بھٹی،الحاج ریاض احمد، خان تجمل خان اور چوہدری آصف ٹوبھہ کو اضافی ٹرین چلوانے کے حوالہ سے عوامی آواز ایوان بالا تک پہنچانے پر اہل علاقہ کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں