44

حکومت ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) حکومت پنجاب ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہے۔ ان خیالات کااظہار ایم پی اے شفقت محمود گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال میں منعقدہ ہیلتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف اقبال چوہان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان،ڈپٹی ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عدنان ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگرز بھی موجود تھے۔ایم پی اے شفقت محمود گوندل نے ہیلتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کر کے سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہت بہتر کر دیا ہے جس سے مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت حاملہ خواتین کیلئے ایمبولینس سروس کا قیام اور محکمہ صحت کے کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی کا مرہون منت ہے۔ ان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے مریض بہترین طبی سہولتوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہیلتھ کنونشن سے اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان اور دیگرز نے بھی خطاب کیا۔
٭٭٭٭٭٭



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں