63

نامعلوم چور ڈرائی کلینر کی دکان کے تالے توڑ کر 70ہزار مالیت کی قیمتی کپڑے چرا کر لے گئے ، پولیس تھانہ ملک وال کا مقدمہ درج کرنے سے گریز

نامعلوم چور ڈرائی کلینر کی دکان کے تالے توڑ کر 70ہزار مالیت کی قیمتی کپڑے چرا کر لے گئے ، پولیس تھانہ ملک وال کا مقدمہ درج کرنے سے گریز ۔ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، پولیس۔
ملک وال(نامہ نگار) محلہ اسلام پورہ موڑکے رہائشی مطلوب رسول نے بتایا کہ وہ ملک وال شہر کی مارکیٹ میں ڈرائی کلینر کا کام کرتا ہے اور دکان بنا رکھی ہے متاثرہ شخص نے بتایا کہ 28نومبر کو کی رات نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر اس میں پڑے گاہکوں کے 35قیمتی سوٹ مالیتی 70ہزار روپے چرا کر لے گئے متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس نے پولیس تھانہ ملک وال میں درخواست دی ہے لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ متاثرہ شخص نے کہا کہ وہ غریب مزدور ہے اتنا نقصان گاہکوں کو پورا کر کے دینے کی مالی سکت نہیں ہے مقدمہ درج کر کے ملزمان کا سراغ لگا کر مال برآمد کروایا جائے ۔ رابطہ کرنے پر پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس کی درخواست چار دسمبر کو جمع ہوئی ہے ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں