41

ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ساٹھ مریضوں کے کامیاب آپریشن، اہل علاقہ کا منتظمین کو زبردست خراج تحسین

ملک وال(نامہ نگار) نواحی علاقہ سندا میں قائم ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید فاؤنڈیشن کے ترجمان میاں سرفراز احمد گوندل نے بتایا کہ گزشتہ ماہ غریب اور مستحق لوگوں کی آنکھوں کے مفت چیک اپ اور آپریشنز کے لئے فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرڈاکٹرز نے ایک ہزار سے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں جبکہ ساٹھ سے زائد مریضوں کی آنکھوں کے مفت آپریشنز کئے، گزشتہ روز آپریشن کروانے والے مریضوں کا دوبارہ معائنہ کیا گیا اور الحمدﷲ تمام مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کامیاب ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اﷲ کی مہربانی اور ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کی شہادت کا صلہ ہے کہ اﷲ نے انہیں خدمت خلق کا کام جاری رکھنے کی ہمت و حوصلہ دیا۔ میاں سرفراز گوندل نے بتایا کہ مستقبل قریب میں فری میڈیکل کے قیام، غریب اور مستحق طلباء و طالبات کی مفت تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی پروجیکٹ بھی شروع کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اسی تنظیم کے زیر اہتمام فری میڈیکل ڈسپنسری اور فری ایمبولینس سروس بھی علاقہ بھر کے لوگوں کے لئے اپنی خدمات وقف کئے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں