45

خصوصی بچے معاشرے کے اہم فرد ہیں جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت خصوصی بچوں کو مفت تعلیم اور زندگی کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) خصوصی بچے معاشرے کے اہم فرد ہیں جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کو مفت تعلیم اور زندگی کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے تا کہ ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاؤالدین عبدالشکور نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے زیر اہتمام عالمی یوم معذوری کے حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں بطور مہمامان خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، سی ای او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، چیف آفیسر ضلع کونسل اشفاق وڑائچ، پرنسپل کالج میڈیم روبینہ طارق، ڈی او ریگولیشن ضلع کونسل محمد رضوان آغا، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر عذرا پروین جبکہ طالبات اور بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔تقریب کو آرگنائزر کروانے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال میاں آصف شبیر اور لالہ محمد اعظم نے خصوصی کردار ادا کیا۔سپیشل بچوں نے ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا ایک اہم رکن ہیں۔ان کو کسی بھی حوالے سے معمولی نہ سمجھا جائے۔ اﷲ تعالیٰ نے ان کو اضافی خوبیوں سے نوازا ہے۔ پنجاب حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔جو کہ بچوں کو مالی امداد کے علاوہ انکی مفت تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کرے گی۔عبدالشکور نے کہا کہ آج ان بچوں نے جو پرفارمنس پیش کیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ اور پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرمیڈ یم عذرا پروین اورسٹاف کی محنت کو بھی خوب سراہا۔انہوں نے مخیر حضرات کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں