40

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں صحت سے متعلق ہیلتھ کنونشن و آگاہی واک کا انعقادکیا گیا

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں صحت سے متعلق ہیلتھ کنونشن و آگاہی واک کا انعقادکیا گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ہیلتھ کنونشن و آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افتخار احمد بلوچ ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی ، ایم ایس ڈاکٹر قمر زمان گورائیہ نے کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں بہت زیادہ بہتری لا رہی ہے جس کی مثال دیتے ہوئے اُنہوں نے حاضرین کو بتایا کہ منڈی بہاؤالدین میں 1ارب روپے مالیت کا DHOہسپتال تعمیر کے مراحل میں ہے ، ملکوال میں THQہسپتال تعمیر ہو رہا ہے، پھالیہ میں میٹرنٹی ہسپتال کام کر رہا ہے اس کے علاوہ 4بنیادی ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کر کے RHCکا درجہ دے دیا گیا ہے جہاں پر نہ صرف ہر وقت ڈاکٹرز حاضز ہونگے بلکہ وہاں مختلف قسم کے ٹیسٹوں کی سہولت بھی میسر ہو گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا عزم بیماریوں سے پاک معاشرہ ہے اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی قیادت میں بیماریوں سے سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک کی گئی واک کے شرکاء نے بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ واک سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افتخار احمد بلوچ نے کہا کہ ہم تھوڑی سے احتیاط کر کے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور اپنے اردگر د کے ماحول کو صاف رکھنے سے نہ صرف صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بھی بچا سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں