82

مقامی سینئرصحافیوں اور اہل علاقہ کی آواز رنگ لے آئی ،محکمہ ریلوے نے پنڈدادنخان سے ملکوال تک ایک اور ٹرین چلانے کے احکامات جاری کر دیئے

مقامی سینئرصحافیوں اور اہل علاقہ کی آواز رنگ لے آئی ،محکمہ ریلوے نے پنڈدادنخان سے ملکوال تک ایک اور ٹرین چلانے کے احکامات جاری کر دیئے،دونوں تحصیلوں کے عوام کا وفاقی وزیرریلوے کو خراج تحسین،
ملکوال(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں سکندر گوندل،محمد خالد میکن،طارق محمود بھٹی،چوہدری آصف اور دیگر نے ملکوال سے پنڈدادنخان جانے والے رستے پرموجود وکٹوریہ پل پر موجودموٹرسائیکل سواروں کے رستے بند ہونے سے پیداشدہ مشکلات کے حوالہ سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ڈی ایس ریلوے عبدالمالک سے کئی بار زبانی اور تحریری مطالبہ کیا تھا کہ ملکوال اور تحصیل پنڈدادنخان کے ہزاروں مسافروں کے لئے ایک ٹرین مزید چلائی جائے تا کہ عوام کو بہتر سفری سہولت دستیاب ہو سکے،اس مطالبہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کی طرف سے آجمورخہ 6 دسمبر بروز بدھ سے دن 11 بجے ملکوال سے پنڈدادنخان کے لئے ایک اضافی ٹرین چلائی جارہی ہے جو11.35 پر پنڈدادنخان پہنچا کرے گی جبکہ 11.45 پر پنڈدادن خان سے ملکوال کے لئے روانہ ہوا کرے گی اور 12.20 پرملکوال پہنچ کر سرگودہا اور لالہ موسیٰ جانے والی ٹرینوں کو کراس دے گی۔ جو ٹرین سہ پہر 3 بجے ملکوال سے پنڈدادن خان جاتی ہے وہ اب3.30 بجے روانہ ہو گی اور پنڈدادن خان سے واپسی ملکوال کے لئے اسکا ٹائم 4.15 ہو گا۔اہل علاقہ نے محکمہ ریلوے کے اس اقدام پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں