96

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب اﷲ بخش ملک کا رسول اور شہیدانوالی آمد، دیہات صفائی مہم کا جائزہ لیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب اﷲ بخش ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف دیہات پروگرام سے صفائی کو فروغ ملے گا۔’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے پہلے مرحلہ میں یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، سٹاف اور مقامی دیہی آبادی کے تعاون سے ضلع بھر کے تمام دیہاتوں سے کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کر دیا جا ئے گا۔ان خیالات کا ٓاظہارانہوں نے ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت یونین کونسل شہیدانوالی اور رسول لوکڑی میں صفائی دیہات مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل غلام حسین بوسال، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، وائس چیئرمین ضلع کونسل مرزا زبیر بیگ، سی ای او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ،چیف آفیسر ضلع کونسل اشفاق وڑائچ، آغا رضوان علی ، شہیدانوالی اور رسول لوکڑی کے چیئرمینزو وائس چیئرمینز اور دیگرز بھی موجود تھے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اﷲ بخش ملک نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو چاہیئے کہ اپنا گھر، گلی، محلے کو ترجیحی بنیادوں پر صاف رکھے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کرایا ہے۔محکمہ بلدیات کی بنیادی ذمہ داری ہو گی کہ وہ اس اہم عوامی پروگرام کو سو فیصد کامیاب بنائیں۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ مثالی یونین کونسل کے لئے چیئرمین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہو گا جبکہ سرکاری ملازمین، یو سیز سیکرٹریز اور عملہ بھی محنت اور دل لگی سے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ اﷲ بخش ملک نے کہا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلہ میں 20دسمبر تک ہر ضلع کے تمام دیہاتوں سے گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے بعد ٹھوس حکمت عملی سے ڈمپ کیا جائے اور دیہات میں نمایاں جگہوں پر زیادہ سے زیادہ بینرز لگا کر عوام میں شعور و آگاہی دی جائے۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں