30

تحریک لبیک یارسول اﷲؐ کے ختم نبوت کنونشن کی کامیابی پر تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں

پھالیہ (تحصیل رپورٹر) ان خیالات کا اظہار علامہ محمد سلیم اﷲ تابانی امیر تحریک لبیک یارسول اﷲؐ ضلع منڈی بہاؤالدین نے ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست میں گالی گلوچ اور الزامات کی روش کو فروغ نہیں دیں گے ذاتیات پر گلے کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام کارکنان سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے نام ایڈریس اپنے قریبی قائدین کے ہاں درج کروائیں اور تحریک کیلئے اپنی خدمات پیش کریں اور زیادہ سے زیادہ تحریک میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں۔ منڈی بہاؤالدین میں علامہ ظفر اقبال فاروقی کو کنوینئر مقرر کردیا گیا ہے اور پیر سید خضر حسین شاہ کی زیر نگرانی تحریک کے کام کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے۔ تمام کارکنان پیر سید خضر حسین شاہ صاحب سے رابطہ کریں تاکہ جلدازجلد ضلع کی تمام تحصیلوں میں تنظیم سازی کی جاسکے۔ انہوں نے تمام کارکنان کا قائدین کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں