32

حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے بھر پور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کوشاں ہے

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے بھر پور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کوشاں ہے۔ عوام کو علاج معالجہ کی بین الاقوامی معیار کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل شروع کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ میں منعقد ہیلتھ کنونشن ویک کے سلسلہ میں قائم کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افتخار حسین بلوچ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی خان، ایم ایس ڈاکٹر قمر الزمان گورائیہ اور دیگرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی مختلف ڈیسک اور سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی زیرنگرانی ہفتہ صحت کا آغاز کیا ہوا ہے جو کہ 11دسمبر تک جاری رہے گا۔ جس میں ماہر ڈاکٹرز سے مفت طبی معائنہ، مفت لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت، یرقان، ہیپاٹائٹس، کے خلاف مفت حفاظتی ٹیکہ جات، حاملہ خواتین کیلئے مفت الٹراساؤنڈ و حفاظتی ٹیکہ جات، ٹی بی کے لیبارٹری ٹیسٹوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کنونشن کے پروگراموں کو زیادہ سے زیادہ افراد کیلئے مستفید بنانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے ثمرات ضلع کے ہر فرد تک پہنچائے جائیں تاکہ شہروں اور دیہات کے عوام مساوی طور پر فائدہ حاصل کر سکیں ۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں