125

وزیر اعلی شہباز شریف نے ناصر اقبال بوسال کو ملکوال کے قریب دریائے جہلم پر وکٹوریہ پل کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدائت کر دی

ملک وال(نامہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ناصر اقبال بوسال نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی ناصر اقبال بوسال نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں حلقہ این اے 109 میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے منڈی بہاوالدین سے سالم موٹروے انٹرچینج تک ڈبل روڈ کو جلدی مکمل کرنے ،5 ڈگری کالجز کو آپریشنل کرنے، نہری نالوں کی لائننگ ، دریائے چناب کے کنارے قادر آبا دبند کی تعمیر اور ملکوال کے قریب دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدائت کرد ی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں