22

مصر میں مسجد پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 235 ہوگئی

قاہرہ: مصر کے صوبے سینا میں واقع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے سینا کے علاقے بیرالعبد میں واقع مسجد پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ کی اور بم پھینکے جس کے نتیجے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
امدادی اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزارتِ صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ حملے کے دوران بم دھماکے بھی ہوئے جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا جب کہ مصر کے صدر نے واقعے پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں