23

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید9 ڈالر کے اضافے سے1293 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
فی اونس سونے کی قیمت مزید9 ڈالر کے اضافے سے1293 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 روپے اور300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر54 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر46 ہزار 542 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت694.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں