45

چھوڑنے والی گاڑیوں،فیکٹریوں،دھان کی فصل کی باقیات ،کوڑا کرکٹ، ٹائرز، پولی تھین،لیدر آئٹمز جلاکر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے20افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ،ملزمان موقع پر گرفتار

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی کی ہدایت پر فیلڈ آفیسرماحولیات عاطف عمران نے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کی مہم میں ضلع منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں کو چیک کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،فیکٹریوں،دھان کی فصل کی باقیات ،کوڑا کرکٹ، ٹائرز، پولی تھین،لیدر آئٹمز جلاکر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے20افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کرا کے ملزمان کو موقع پر گرفتار کرا دیا۔553گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور دھواں پھیلانے والی98گاڑیوں کے چالان کر کے90ہزار2سوروپے جرمانہ کیا گیا۔2انڈسٹریز کو سیل کیا گیا جبکہ51کو نوٹسز جاری کئے گئے۔فضائی آلودگی پھلانے پر 50بھٹہ مالکان کے چالان عدالت میں بھجوا دئیے گئے جبکہ15بھٹہ جات مالکان کے وارنٹ جاری کئے گئے اس کے علاوہ 14بھٹوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔اس موقع پرفیلڈ آفیسرعاطف عمران نے کہاکہ پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پھیلانے والے عوامل کو کنٹرول کرنے کیلئے دفعہ 144کے نفاذ کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،فیکٹریوں،دھان کی فصل کی باقیات ،کوڑا کرکٹ، ٹائرز، پولی تھین،لیدر آئٹمز جلانے پر پابندی عائد کی ہے کیونکہ ان اشیاء کے جلانے سے آنکھوں کی جلن،پھیپھڑوں اور سانس کی بیماری لگتی ہے۔ آلودگی کے خطرناک اثرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔ گھر سے نکلتے وقت ناک و منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں اور چشمے کا استعمال کریں۔فیلڈ آفیسر نے کہاکہ لوگوں میں آلودگی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے شہر کے چوکوں میں 65پینا فلیکس لگائے گئے ہیں اور 3ہزار5سو پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔آلودگی سے بچاؤ کیلئے پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں میں 320ماسک تقسیم کئے گئے۔٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں