120

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اگلے ماہ دسمبر میں ملک وال کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر دریائے جہلم پر ٹریفک پل سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

ملک وال(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اگلے ماہ دسمبر میں ملک وال کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر دریائے جہلم پر ٹریفک پل سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی ناصر اقبال بوسال نے پریس کلب کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر ہی انتخابات کا انعقاد ہو گا ۔ پریس کلب ملک وال کے وفد نے صدر محمد خالد میکن کی قیادت میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ناصر اقبال بوسال سے ملاقات کی۔ ناصر بوسال نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے جبکہ پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں بن رہا یہ صرف مخصوص حلقوں کی طرف سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں اپنی 5 سالہ کارکردگی سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں عوام نے میاں نواز شریف پر اپنے اعتماد کا اظہار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کا افتتاح دسمبر 2017میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کریں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب پل کے علاوہ حلقہ میں مختلف سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کا بھی افتتاح کریں گے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں