145

گورنمنٹ ہائی سکول ہریا کے ہیڈ ماسٹر سمیت پانچ اساتذہ کو معطل کر دیا گیا، اساتذہ کی معطلی کے بعد اب سکول میں صرف ایک سائنس ٹیچر رہ گیا

گورنمنٹ ہائی سکول ہریا کے ہیڈ ماسٹر سمیت پانچ اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ، اساتذہ کی معطلی کے بعد اب سکول میں صرف ایک سائنس ٹیچر رہ گیا ، طلبا کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ، حکام فوری طور پر سائنس اساتذہ کی تعیناتی کریں ، چیئرمین یونین کونسل ہریا اور والدین کا سی ای او منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ
ملک وال(نامہ نگار) ۔ تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ ہائی سکول ہریا میں اساتذہ اور ہیڈماسٹر کے درمیان تنازعہ کی بنا پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی منڈی بہاؤالدین نے ہیڈ ماسٹر ، پانچ اساتذہ اور ایک لیب اسسٹنٹ کو معطل کر دیا گیا معطل ہونے والوں میں سائنس ٹیچرز جمیل انور، صفدر اور عبدالقدوس بھی شامل ہیں سائنس اساتذہ کی معطلی کی وجہ سے میٹرک کے سائنس کے طلبا کی تعلیم خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ بورڈ امتحان میں اب چند ماہ باقی رہ گئے ہیں ایک طالبعلم کے والد محمد اسلم نے بتایا کہ اس کا بیٹا میٹرک سائنس انگلش میڈیم کا طالبعلم ہے اساتذہ کی معطلی کے باعث اب اس کے سائنس کے صرف دو پیریڈ ہوتے ہیں جبکہ باقی پیریڈز نہ ہونے سے بیٹے سمیت تمام سائنس طلبا کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے ۔ یونین کونسل ہریا کے چیئرمین قاضی محمد مظہر گادھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے باہمی اختلاف کی سزا معصوم طلبا کو نہ دی جائے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ سکول میں معطل ہونے والے اساتذہ کی جگہ نئے سائنس ٹیچرز کی فوری طور پر تعیناتی کی جائے تاکہ میٹرک کے طلبا کا سال ضائع نہ ہو ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں