37

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر ممتاز بیگ کی زیر نگرانی تینوں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ویٹرنری آفیسرز کو مال شماری کے بارے میں ٹریننگ دی گئی

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر ممتاز بیگ کی زیر نگرانی تینوں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ویٹرنری آفیسرز کو مال شماری کے بارے میں موبائل ٹریننگ سکول میں ٹریننگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ لائیوسٹاک کا عملہ گاؤں کے ہر ڈیرے پر جا کر جانوروں کی مال شماری کرے گا اور جانوروں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ زمیندار حضرات کے پاس اپنا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ڈیرے پر موجود رہنا چاہیئے تا کہ متعلقہ عملے کو مال شماری کا ریکارڈ بنانے میں آسانی ہو۔ڈاکٹر ممتاز بیگ نے بتایا کہ مال شماری کے بعد ہر زمیندار کو خدمت کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ لائیو سٹاک کی تمام خدمات حاصل کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لائیو سٹاک کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کر کے غربت کے خاتمے کے لئے حقیقی اور عملی اقدامات کئے ہیں۔ جس کا براہ راست فائدہ محروم معیشت لوگوں کو ہوا ہے۔٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں