97

ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہائوالدین کے سرجن کا کمال، سرجن دوران آپریشن خون صاف کرنے والی پٹی مریض کے پیٹ میں ھی بھول گیا

پاہڑیانوالی (عدیل خان چوہدری سے ) ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہائوالدین کے سرجن کا کمال غریب کے بیٹے کا آپریشن کیا اور خون صاف کرنے والی پٹی اس کے پیٹ میں ھی بھول گیا تفصیلات کے مطابق چورنڈ کے رہائشی علی احمد گوندل کے بیٹے مرتضی کو تین ماہ پہلے پیٹ میں درد ھوا وہ اپنے بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہائوالدین لے گیا جہاں پر ڈاکٹر سرجن شاہد نے پینڈس کا آپریشن کیا اور خون صاف کرنے والی پٹی اس کے پیٹ میں ھی بھول گیا. مرتضی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اس کے پیٹ میں درد رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کا والد بہت پریشان تھا غریب باپ آج ادھار رقم لے کر اپنے بیٹے کو پرائیویٹ ہسپتال لے گیا جہاں پر ڈاکٹر اشتیاق احمد رانجها سے دوبارہ آپریشن کروایا تو پتا چلا کے اس کے پیٹ میں پٹی رہ گئی تھی. غریب باپ نے وزیراعلی پنجاب. ڈی سی او منڈی بہاؤالدین. سے اپیل کی ہے کہ میں ایک غریب آدمی ھوں. تین ماہ سے اپنے بیٹے کی بیماری میں لاکھوں روپے ادھار لے کر خرچ کر دیئے ہیں. ڈاکٹر شاہد نے ھمارے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے ھمارے ساتھ انصاف کیا جائے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں