46

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کا خوف، ضلع بھر میں ہوٹل مالکان جزوی طور پر حفظان صحت کے اصول اپنانے پر مجبور

منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کا خوف، ضلع بھر میں ہوٹل مالکان جزوی طور پر حفظان صحت کے اصول اپنانے پر مجبور،باورچیوں اور بیروں کے سروں پر پلاسٹک کور آگئے ہاتھوں پر ڈسپوزیبل دستانے، تاہم ابھی بھی بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ،کھانے کا معیار کچن کی صفائی اور کراکری میں بہتری لانے کی ضرورت، عوامی حلقوں کا فوڈ اتھارٹی کے قیام کا خیرمقدم اسکا حلقہ اثر یونین کونسلز کی سطح تک بڑھانے کا مطالبہ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ضلع کی سطح پر لانے کے بعد ضلع منڈی بہاؤالدین میں ہوٹلز، میرج ہالز اور دیگر خوراک مہیا کرنے والے پوائنٹس کے مالکان کے آہستہ آہستہ اپنے آپ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ڈھالنا شروع کردیا ہے ،فوڈ اتھارٹی کے افسران کے چھاپوں کے ڈر کی وجہ سے ا ب باروچیوں اور ہوٹل بیروں نے اپنا سر پلاسٹک کیپ سے ڈھانکنا شروع کردیا اور اکثر ہوٹلوں میں ’’ڈسپوزیبل گلووز‘‘ کا استعمال بھی شروع ہوچکاہے تاہم ابھی کھانا پکانے والے اور کھانا پیش کرنے والے ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کو یقینی بنانے اورکھانے کا معیار کچن کی صفائی اور کراکری میں بہتری لانے کی ضرورت سمیت بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے،طبی نقطہ نگاہ سے فریزر کا استعمال ،معیاری مصالحہ جات ،گوشت،سبزیاں اور گھی کے استعمال کو چیک کرنے ضرورت ہے،عوامی حلقوں کا فوڈ اتھارٹی کے قیام کا خیرمقدم اسکا حلقہ اثر یونین کونسلز کی سطح تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں