66

پنڈمکو میں معمولی تنازعہ پر پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ، ملزم فرار

ملک وال(نامہ نگار) تھانہ ملک وال کے علاقہ پنڈمکو میں ملزم اشرف کا شہباز کے ساتھ معمولی تنازعہ تھا ۔ گزشتہ روز ملزم اشرف کا شہباز سے سامنا ہوا تو دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر اشرف نے فائرنگ کر کے شہباز کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ ملک وال نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ مدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں